باجوڑ(آن لائن)باجوڑ میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔بار ایسو سی ایشن کے کچھ وکلا کو محسن داوڑ کو مدعو کرنے پر اعتراض تھا۔
محسن داوڑ کے اسٹیج پر آتے ہی چند وکلا نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ کرسیاں بھی چل گئیں۔ چند وکلا کی ناراضی کی وجہ تقریب میں بات ہاتھ پائی تک پہنچ گئی۔اس موقع پر شدید بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے محسن داوڑ کے تقریر کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ وکلا کے دو پینلز میں ہاتھا پائی ہوئی جس سے جماعت اسلامی کے قائدین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے مائیک اور کیمرے بھی ٹوٹ گئے۔ بدنظمی پر تقریب ختم کر دی گئی۔ کچھ وکلا نے کرسیاں بھی ایک دوسرے پر برسائی جس کے نتیجے میں وکلا زخمی بھی ہوئے۔حالات ایسے ہو گئے تھے کہ حلف برداری کی تقریب کو منسوخ کرنا پڑا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا اور مسئلہ حل کر دیا۔