ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

ارشد ملک نے اپنی برطرفی کوچیلنج کردیا 3رکنی سروس ٹربیونل تشکیل

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے اپنی برطرفی پنجاب سب آڈینیٹ جوڈیشری سروس ٹربیونل میں چیلنج کر دی ۔درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انتظامی کمیٹی نے حقائق کے برعکس رپورٹ تیار کی، مس کنڈکٹ کا مرتکب نہیں ہوا ،فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔سابق جج ارشد ملک کی

برطرفی کی سماعت کے لیے تین رکنی سروس ٹربیونل تشکیل دیدیا گیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی ٹربیونل کے چیئرمین جبکہ جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ٹربیونل کے ممبران مقرر کئے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی منظوری کے بعد ماتحت عدلیہ کے ججز کی سروس اپیلوں پر سماعت کیلئے ٹربیونل کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…