نہال ہاشمی کے اہلخانہ کو تذلیل کانشانہ بنانے میں اہم سیاسی شخصیت اوراعلیٰ پولیس افسر کے ذاتی مقاصد کارفرما ہونے کا انکشاف‎‎

3  اکتوبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی اور ان کے اہل خانہ کو تذلیل کا نشانہ بنانے میں ایک اہم سیاسی شخصیت اور ایک اعلی پولیس افسر کے ذاتی مقاصد کار فرما ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سعود آباد اور پولیس اہلکار مہرے کے طور پر استعمال ہوئے ۔

ایس ایچ او سعودآباد اس سے قبل کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعیناتی کے دوران چینی باشندوں اور ایک جامع مسجد انتظامیہ کے خلاف قانون کے متنازعہ استعمال کے مرتکب ہوچکے ہیں ۔ نہال ہاشمی سعود آباد میں مقامی تھانہ اور پولیس کی اسپیشل پارٹیوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ سمیت دیگر خلاف قانون سرگرمیوں کھوکھرا پار میں زمینوں پر قبضے سمیت پولیس کی دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں رکاوٹ تھے۔ کورنگی اور ملیر ضلع میں قیمتی آراضی پر قبضوں کے خلاف اعلی عدالتوں میں پولیس کے خلاف کیسز کی پیروی کررہے تھے ۔ذرائع کے مطابق ملیر اور کورنگی کی اراضی پر قبضوں میں پولیس کی مبینہ معاونت کا پردہ چاک کرنے والوں کو راستے سے ہٹانے کے لئے نہال ہاشمی طرز کی کارروائی کی گئی۔ نہال ہاشمی کے خلاف پولیس ایکشن سے قبل کیمروں کے انتظام کے علاوہ کارروائی کو مشتہر کرنے کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی ۔ مبینہ طور پر تین اہلکاروں کو ویڈیو بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…