پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی حکومت کو وختے میں ڈال کر مولانا فضل الرحمن کی شمالی علاقہ جات کی سیریں،اتنی خوشی کے پیچھے کیا راز ہے؟ قریبی ذرائع کا اہم انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس وقت میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان کی شمالی علاقہ جات کی سیر کی تصویریں وائرل ہوئی ہیں جن میں ان کے چہرے کے تاثرات ان کے خوشگوار موڈ کو ظاہر کر رہے ہیں۔بی بی سی کے مطابق مولانا فضل الرحمان ان دنوں کشمیر کی وادی نیلم میں ہیں جہاں وہ اتوار تک رہیں گے۔

ان کی جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دورہ کشمیر میں تنظیمی معاملات کے لیے پہلے سے شیڈول تھا۔شمالی علاقہ جات کی تصویروں میں مولانا فضل الرحمان دریا کے کنارے پتھروں پر بیٹھ کر مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں ان کے ہمراہ جے یو آئی سندھ کے رہنما راشد سومرو اور ضیا الرحمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے چاہنے والے ان کی نظر آنے والی اس خوشی کو ان کی حالیہ کامیابی سے جوڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نیب نے ان کو نوٹس جاری کرنے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کو اب تک کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کارکنوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے جنہیں جماعت کے ایک رہنما موسی خان بلوچ کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آج کل پی ٹی آئی حکومت کو خوب تنیقد کا نشانہ بنارکھا ہے ، تندوتیز تقریروں کے باعث وہ شہ سرخیوں میں ہیں ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…