طاقت کا غرور، نہال ہاشمی کے بیٹوں نے پولیس اہلکاروں کی پھینٹی لگا دی وردیاں بھی پھاڑ دیں ، پولیس نے تھانے پہنچنے پر نہال ہاشمی کو بیٹوں سمیت جیل میں ڈال دیا، چھڑوانے کیلئے لیگی کارکنوں کا عمارت پر دھاوا

3  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کراچی کے علاقے ملیر میں جھگڑا ، جھگڑے کے دوران نہال ہاشمی کے بیٹے اور دیگر اہل خانہ نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نہال ہاشمی کے صاحبزادوں نصیر اور ابراہیم نے ملیر کالا بورڈ پر ٹریفک حادثے کے بعد شہری سے جھگڑا کیا۔ اس دوران گشت پر موجود پولیس موبائل وہاں پہنچی اور دونوں فریقین میں صلح کرانے کی کوشش کی، بات نہ بننے پر نہال ہاشمی کے بیٹوں اور دوسری پارٹی کے لوگوں کو پولیس تھانے لے گئی اور تھوڑی دیر بعد نہال ہاشمی اور اہلیہ بھی تھانے پہنچ گئے۔اس دوران نہال ہاشمی کے بیٹوں نے تھانے میں ہی پولیس اہلکاروں کی پھینٹی لگا دی۔ اس کے علاوہ ان کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے نہال ہاشمی اور ان کے دونوں بیٹوں کو حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس نے لیگی رہنما اور ان کے بیٹوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سعود آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دھمکیاں، کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔اسی دوران ن لیگ کے کارکنوں نے بھی پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا ۔ لیگی کارکنوں کی جانب سے دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر ایک گھنٹے میں تھانے کا دروازہ نہ کھولا گیا تو دیوار توڑ کر یا پھلانگ کر اندر آجائیں گے اور پھر پولیس کی بدمعاشی ختم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…