اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج( ہفتہ) کوموسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی تیز ہو گی
جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور صوبہ پنجاب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔ اسی طرح صوبہ بلوچستان ، صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت،نورپورتھل 42اورشہید بینظیر آباد میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔