راولپنڈی (آن لائن)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے غیر معمولی حالات ہیں غیر معمولی جواب دینے کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے ملک کا بہتر مستقبل ن لیگ کے بیانیہ میں ہے صرف نواز شریف کی سوچ ملک کو درست راستے پر لا سکتی ہے موجودہ حکومت سے
جان چھڑانے کے لئے اپوزیشن میدان میں نکل چکی ہے اب سیاسی کارکنان اور عوام نے اپنا حصہ ڈالنا ہے جمعہ کے روز ایم سی کلر سیداں میںن لیگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ الیکشن میں فتح کس کی تھی اور فاتح کون قرار پایاہم پر زور تھا کہ اسمبلیوں میں نہ جائیں مگر ایسا نہیں کیا2سال ہوگئے ان سے نہ اسمبلی چل رہی ہے نہ حکومت اسمبلی ممبران کی جو بے توقیری اس دور میں ہورہی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی جب کوئی عوامی مسئلہ اسمبلی میں پیش کرتے ہیں دوسرے طرف سے گالیاں دی جاتی ہیں میرٹ کے انتخابی نتائج میں جن کا تیسرا نمبر تھا وہ آج وزیر بنے ہیں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے اس دور میںصرف چینی میں اڑھائی ارب کی کرپشن ہو چکی ہے آنے والے وقت میں آٹا نایاب ہو گاانہوں نے کہا کہ آٹے چینی میں فائدہ لینے والے کابینہ میں بیٹھے ہیں چینی کی کرپشن کا کھرا وزیر اعظم تک جاتا ہے ہماری5 سال کی کرپشن سامنے لائی جائے ہم نے باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے ہم سڑکوں پر نکلیں گے انہوں نے کارکنوں اور عوام پر زور دیا کہ آپ پر لازم ہے کہ جوپاکستان کی بہتری کے لئے جو تحریک چلے اس میں شامل ہوں 1970 میں تحریک چلی تھی مگر آج حالات اس سے زیادہ خراب ہیں ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم احتجاجی جلسوں میں شریک ہوں گے ملک کا بہتر مستقبل ن لیگ کے بیانیہ میں ہے
صرف نواز شریف کی سوچ ملک کو درست راستے پر لا سکتی ہے ووٹ کی عزت کا بیانیہ ہی درست ہے ہمارے مزید لوگ گرفتار ہو سکتے ہیں تاریخ سے یہ ثابت ہے جو حکومت انتقام کے طور پر سیاسی رہنمائوں و کارکنوں کی گرفتاریاں کرتی ہے ختم ہو جاتی ہے ہمیں اپنے مستقبل کے لئے تکلیف سہنا ہو گی آج ملک میں ہر شخص پریشان ہے لوگ کہتے ہیں غلطی ہو
گئی اس حکومت سے جان چھڑائیں اپوزیشن میدان میں نکل چکی ہے آپ نے اپنا حصہ ڈالنا ہے انہوں نے کہا کہ11اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہو گاکوشش ہے ہماری کوشش ہے کہ لاہور کا جلسہ تاریخی نہیں تاریخ ساز ہولاہور کے جلسے کے بعد تحریک میں جان پڑے گی حکومت میں ہر آدمی پیسے بنا رہا ہے غیر معمولی حالات ہیں غیر معمولی جواب دینا ہو گا۔