جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

نویں کلاس کی انگلش کتاب میں خاتم النبینؐ کا لفظ حذف کردیا گیا، بڑی غلطی کا ارتکاب، انتباہ جاری

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نویں کلاس کی انگلش کی بک میں خاتم النبینؐ کا لفظ نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرتعلیم کی جانب سے اسکولوں سے کتاب واپس لینے اور تصیح کے بعد دوبارہ شائع کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں لیکن یہ غلطی پہلی بار نہیں ہوئی اسطرح کی غلطیاں سندھ ٹیکسٹ

بک بورڈ مسلسل کرتی رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی انگریزی کی نویں جماعت کی کتاب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کے ساتھ ’’آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ جیسا اہم ترین جملہ حذف کردیا گیا ہے اور باقی جملے ویسے ہی موجود ہیں۔،یہ فاش غلطی سندھ ٹیکسٹ بْک بورڈ سے ہوئی ، تاہم کسی نے اس غلطی کو نہ پکڑا اور کتاب مارکیٹ میں اس سال چھپ کرآگئی اور طلبہ تک بھی پہنچ گئی، سوشل میڈیا پر جب اس اہم معاملے کی جانب سوال اْٹھایا گیاتب یہ بات سامنے آئی اور وزیرتعلیم کو معذرت کرنی پڑی، سندھ اسمبلی میں واضح قرارداد کی منظوری کہ جہاں پر بھی آخری پیغمبر کا نام آئے گا محمد کے ساتھ خاتم النبین لگانا لازمی ہوگا،سندھ میں اس قانون کی موجودگی کے باوجود اچانک سندھ ٹیکسٹ بْک بورڈ کی جانب سے اس طرح کی بڑی غلطی کا کرنا یقیناً سند ھ حکومت اوروزیرتعلیم کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔کیا بْک بورڈ میں موجود لوگ اس قابل بھی نہیں ہیں کہ اس طرح کی غلطیاں پکڑ سکیں؟ تو پھر ان کی موجودگی اور انہیں بھاری تنخواہیں دینے کا کیا فائدہ ؟ ساتھ ہی صوبے میں پاس ہونے والے خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم لازمی لکھنے جیسے معاملے کو بھی خود سندھ حکومت کے کنٹرول میں موجو اداروں کی جانب سے اہمیت نہیں دی جارہی جس کا واضح ثبوت یہ فاش غلطی ہے، یہ غلطی بھولے سے ہوئی یا جان بوجھ

کر کی گئی اس کی تحقیقات کرکے ملوث ذمہ داران کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی فرد یا ادارے کو اسطرح کی فاش غلطی کرنے کی جرت نہ ہوسکے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نصاب کی دیگر کتابوں کا بھی بغور جائزہ لیا جائے تاکہ مزید اس طرح کسی غلطی کی گنجائش باقی نہ رہے، جس سے سندھ کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…