لاہور(این این آئی)محکمہ سکولزایجوکیشن نے صوبہ بھر کے 1 ہزار 527 سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کیلئے منظوری دیدی۔لاہور میں 200 سکولوں کیلئے درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کی جائے گی، فیصل آبار 100، چکوال 15، گجرانولہ 15 اور حافظہ آباد میں 120 ملازم رکھے جائیں گے۔
اٹک 30، بہاولنگر 55، بہاولپور 40، بھکر میں 15 ملازم، ملتان 95، میانوالی 15، لودھراں 27 اور لیہ میں 30 ملازم رکھے جائیں گے۔اسی طرح وہاڑی 63، ٹوبہ ٹیک سنگھ 20، سیالکوٹ 15 اور شیخوپورہ میں 20 ملازم بھرتی ہونگے۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔