پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی) سرکاری ملازمین نے 14 اکتوبر سے دھرنے کا اعلان کر دیا۔ جمعہ کو مختلف سرکاری محکموں کی لیبر یونینز نے مشترکہ طور پر 21 مطالبات حکومت کو پیش کر دیئے،سول ایوی ایشن، اوجی ڈی سی ایل یوٹیلیٹی اسٹورز اور دیگر اداروں کی لیبر یونینز کا

مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سرکاری ملازم پنشنرز نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کو 21نقاطی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا،مطالبات آل پاکستان ایمپلائیز پنشنرز لیبر تحریک نے پیش کیے، مطالبات کی عدم منظوری پر14 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا ہوگا، دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، حکومت قومی ادراوں کی نجکاری کرنے کی مکمل تیاری کر چکی ہے،سول ایویشن اوجی ڈی سی پی ٹی وی.ریڈیو پاکستان.اسٹیل ملزاور یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کی تیاری کی جارہی ہے، حکومت نے لوگوں بے روزگار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، اسٹیل ملز 9ہزار 5سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 7سو ملازمین ٹورزم ڈیپارمنٹ سے 4 سو 50 ملازمین کو فارغ کردیا،حکومت مکمل طور پر اپنے منشور سے انحراف کرچکی ہے چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتوں بھیج دیا ہے، اگر مطالبات 14 اکتوبر تک تسلیم نہ کیے گئے تو ملازمین حقوق کے حصول تک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…