پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم کو گندم و آٹے کے غلط اعداد وشمار پیش کر دیے گئے، مس گائیڈ کرنے پر وزیراعظم وفاقی سیکرٹری پرچڑھ دوڑے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان گندم، آٹے اور دیگر زرعی اجناس سے متعلق غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی عمر حمید پر برس پڑے اور انہیں آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر انہیں برطرف کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں چینی، آٹے اور گندم کی دستیابی اوراس کی قیمتوں میں اضافے

سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں وزیراعظم عمران خان وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی کارکردگی پر برس پڑے اور کہا کہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے اس کے باوجود ہمیں گندم درآمد کرنا پڑ رہی ہے اور انہیں غلط اعدادوشمار کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں ہے انہوں نے وزارت کی ناقص منصوبہ بندی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ اگر وزارت درست منصوبہ بندی کرتی تو آج ہمیں گندم درآمد نہ کرنا پڑتی اور گندم درآمد کے حوالے سے جوٹاسک وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو دیاگیا تھا اس کو بھی پورا نہیں کیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں یہ پہلی بار تھا کہ وہ پہلی بار کسی وفاقی سیکرٹری پر اس طرح برسے اور کہا کہ انہیں مس گائیڈ نہ کیا جائے 39فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے مگر اب صورت حال بہت بری ہوچکی ہے 2017ء میں گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو اب کیا مسائل ہیں کہ ہمیں خود کفالت کی بجائے درآمد کی جانب جانا پڑ رہا ہے اسی طرح 2017ء میں کپاس کی 12.5ملین ٹن گانٹھیں پیداوار ہوئی تھی مگر جو اب 6.6ملین ٹن رہ گئی ہیں تو ایسے میں ہماری ایکسپورٹ کیسے بڑھے گی خاص طور پر ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انہوں نے عمر حمید پر واضح کیا کہ اگر انہوں نے اپنی کارکردگی بہتر نہ بنائی اوراعدادوشمار کے حوالے سے حقائق سامنے رکھے تو پھر وہ اپنے

عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ای سی سی کے اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے اور حفیظ شیخ کو کہا گیا ہے کہ وہ خود اس سارے معاملے کو دیکھیں اور گندم و آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر بھی اگر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو پھر عمر حمید سمیت اعلیٰ افسران کو گھر جانا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…