جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ملک کے 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6شادی ہالز اور 103ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی) کے مطابق شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں 6شادی ہالز،103ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو بند کیا گیا۔این سی اوسی نے صوبوں کو کورونا ایس اوپیز گائیڈ لائنز پر عملدرآمدکی ہدایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان،کشمیر،اسلام آباد میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئیقانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔یاد رہے کراچی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث سول لائنز، صدر اور عسکری تھری میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے ، متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی ہے اور ماسک کے بغیر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ نے بہادرآباد،ملیر، کورنگی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلشن آقبال،گلزار ہجری جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں کارروائی کی کرتے ہوئے6 شادی ہالز،103 ریسورنٹس اور10بیکریاں سیل کردیں جبکہ ڈیڑھ سوزائدریسورٹس کووراننگ جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب ضلع وسطی کے 4علاقوں میں 46کیسز سامنے آنے کے بعد نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلبرگ،لیاقت آباد،گلشن اقبال،عسکری فور، جمشیدٹائون میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون کی تجویز دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…