ننکانہ صاحب(این این آئی)غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا عوام کو ریلیف دلوانے کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے نرخنامے جاری کرنے کے بعدان پر عملدرآمد کروانے کی تکلیف گوارہ نہیں کی جاتی سانگلہ ہل میں گراں فروشی عروج پر پہنچ چکی ہے مارکیٹ کمیٹی کے نرخنامے ہوا میں اڑا دیے گئے دوکاندار مرضی کے
مطابق سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ لے رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی بے اثر ہوگئی مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کرنے کے بعد ان پر عملدرآمد کروانے کی تکلیف گوارہ نہیں کی جاتی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا عوام کو ریلیف دلوانے کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے۔