پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ علاقہ جو  بارشوں کے بعد سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر(این این آئی)صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد جیسے بہار آگئی، سندھ کا صحرائی ضلع تھرپارکر بارشوں کے بعد سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ ایک طرف ریت نے بارش کے بعد سبزچادر اوڑھ لی ہے، دوسری طرف پہاڑی شہر ننگر پارکر میں آبشاروں نے

سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔صحرائے تھر میں رم جھم کے بعد جیسے بہار آگئی ، قدرت کے حسین نظاروں، اونچے پہاڑوں اور بہتی آبشارنے صحرا کا منظر ہی بدل کر رکھ دیا  اور ایسے رنگ بکھیرے کہ سیاحوں کیلئے یہ جگہ کسی جنت سے کم نہیں معلوم ہوتی ۔تھر پارکر آنے والے سیاحوں کیلئے مقامی ثقافت، اونٹ کی سواری، آبشار میں ڈبکیاں، بچوں کیلئے جھولوں سمیت تفریح کی ہر سہولت موجود ہے  ، ہر طرف سبزہ  ہے ، قدرت کے یہ حسین نظارے دیکھنے کیلئے سیاح بھی کھنچے چلے آرہے ہیں ۔تھر آنے والے سیاحوں کیلئے لوک موسیقی کے تڑکے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔سیاحوں کی آمد سے مقامی افراد کیلئے روزگار کا دروازہ بھی کھل گیا ، مقامی افراد اور دلکش نظارے دیکھنے  کیلئے آنے والوں کا کہنا ہے اگر حکومت سرپرستی کرے اور سہولیات فراہم کرے تو دنیا بھر سے سیاح گھومنے کیلئے آسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…