پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے  میں کورونا کی دوسری لہر، 48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون نافذ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث ضلع وسطی کے 48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا اور ان مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی کے 48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ، جن میں نارتھ کراچی کے 4 اور

نارتھ ناظم آباد کے 21مقامات شامل ہیں۔ لیاقت آباد کے 9 اور گلبرگ کے 12 مقامات پر بھی عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کے مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی ہے۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کے مقامات پر کاروبار بند رکھنے ، میڈیکل اسٹوراورضروری اشیاکی دکانیں مخصوص ٹائمنگ میں کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون کے مقامات پر ٹرانسپورٹ سروس بندش کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں جبکہ ان مقامات پر گھر کا ایک فرد کو ضروری اشیاء کی خریداری کیلئے نکلنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب کراچی میں کوروناسے متاثرمزیدعلاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون لگانیکی تجویز دی گئی ہے،ضلع وسطی اورشرقی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکوفہرست بھیج دی ہے۔دوسری جانب کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6شادی ہالز اور 103ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پربند کیا گیاہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔یاد رہے کراچی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث سول لائنز، صدر اور عسکری تھری میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے ، متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی ہے اور ماسک کے بغیر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ نے بہادرآباد،ملیر، کورنگی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلشن آقبال،گلزار ہجری جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں کارروائی کی کرتے ہوئے6 شادی ہالز،103 ریسورنٹس اور10بیکریاں سیل کردیں جبکہ ڈیڑھ سوزائدریسورٹس کووراننگ جاری کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…