پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

لیگی رہنمائوں کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر ن لیگ کے رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن)میاں جلیل شرقپوری نے کہاہے کہ کسی سے ملنا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک ذاتی کام سے عثمان بزدار سے ملتا رہا، اس کی کوئی رکاوٹ نہیں، ہم جمہوری طریقہ سے چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ

نوازشریف ھمارے قائد ہیں، ان سے اختلاف تائے تو ہوسکتا ہے، مسلم لیگ ن کا میرے ساتھ رویہ غیر مناسب ہے، اگر پارٹی عثمان بزدار کے خلاف کسی غلطی پر تحریک عدم اعتماد لائے گی تو پارٹی کے حکم پر ووٹ دوں گا۔ جلیل شرقپوری نے کہاکہ اگر بلاوجہ سیاست کی وجہ سے بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو پھر فیصلہ دوسرا بھی ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے ساتھ اختلاف نہیں البتہ اختلاف رائے ہوتا رھتا ہے، اصولی طور پر میرے عثمان بزدار سے تعلقات پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم مجدد الف ثانی کے ماننے والے ہیں جو حکمرانوں کی اصلاح فرماتے تھے، نواز شریف ھمارے قائد اور لیڈر ہیں اگر ان کی کسی نامناسب بات پر میں نے اظہار خیال کردیا اس پر ناراض ہونے والی بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی ٹکراو کی پالیسی ملک کے فائدہ مند نہیں ، ٹکرائو کی پالیسی سے مہنگائی کم نہیں ہوگی، سڑکوں پر احتجاج سے انتشار پھیلے گا۔ انہوںنے کہاکہ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی ہوں، ہمارا پارٹی سے ایک تعلق ہے کوئی نکال نہیں سکتا، یہ غیر اخلاقی غیر قانونی نہیں۔انہوںنے کہاکہ بزدار کو ملنا پارٹی کی خلاف ورزی نہیں، جمہوریت میں کسی سے ملنے کی روک ٹوک نہیں، ہم بھی اراکین ہیں فنڈز ملنا ھمارا بھی حق ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…