ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹس اور بیکریاں سیل  

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی( آن لائن ) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر قائد کے 61 ریسٹورنٹس اور بیکریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں چار شادی ہالز کو سیل جب کہ

تین کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔کراچی کے علاقوں بہادر آباد، ملیر، کورنگی اور نارتھ کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں اور نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلزار ہجری، جمشید کوارٹرز میں  بھی  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ حرکت میں آئی۔  دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ضلع جنوبی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کیا۔ڈپٹی کمشنر نے  اس ضمن میں کہا کہ ضلع جنوبی کے صدر سب ڈویڑن میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن ہوگا، غیر ضروری نقل وحرکت اور بغیر ماسک باہر نکلنے پر پابندی عائد ہوگی۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برنس روڈ پہ واقع فوڈ اسٹریٹ کے بیشتر ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے رات دیر تک کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس سیل کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس سے قبل بھی بہادرآباد اور جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں واقع سات ہوٹلوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے  مطابق جن ہوٹلوں کو سیل کیا گیا ہے وہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا تھا۔کراچی کے علاقوں سول لائنز اور عسکری تھری کے مختلف علاقوں میں بھی کچھ دیر قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…