اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہاہے کہ روزویلٹ کی نجکاری کے حوالے سے معاملات جلد طے ہو جائیں گے۔ وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روزویلٹ کی نجکاری کے حوالے سے معاملات جلد طے ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جس کمپنی سے لون لیا گیا تھا ،خطرہ تھا کہیں وہ ٹیک آور نہ کر لے ، لون کی ادائیگی کے لیے
مطلوبہ رقم جلد جاری کر دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ دسمبر تک کم از کم ایک ادارے کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، جون 2021تک 4 سے 5اداروں کی نجکاری کر دی جائیگی۔میاں محمد سومرو نے کہاکہ اپوزیشن کے لانگ مارچ اور احتجاج سے نجکاری کا عمل متاثر نہیں ہو گا، یہ حکومت اپنی موجودہ مدت پوری کرے گی، اور 2023 کے انتخابات میں بھی ہمیں کامیابی ملے گی۔