ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے باعث کراچی کے 48 مقامات پر لاک ڈائون نافذ ، اہم احکامات جاری

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں کرونا کیسز کا پھیلا ئوروکنے کیلیے ضلع وسطی کے 48 مقامات پر دو ہفتوں کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔کراچی میں نارتھ کراچی کے 4مقامات،نارتھ ناظم آباد کے 21 پر اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ

لیاقت آباد کے 9 اور گلبرگ کے 12 مقامات پربھی اسمارٹ لاک ڈائون پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے اورمتعلقہ حکام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔حکم نامے کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کے مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قراردی گئی ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کے مقامات پر کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیا کی دکانیں مخصوص ٹائمنگ میں کھولنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون کے مقامات پررکشہ،ٹیکسی سمیت آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی بندش کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز کو متعلقہ مقامات پر ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ایس او پی پرعملدرآمد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، رینجرز اور پولیس کو بھی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ مقامات پر شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گھر کے ایک فرد کو ضروری اشیا کی خریداری کیلئے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…