جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پیمرا نے ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کر دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میسرز ایچ ایل میڈیا کارپوریشن (پرائیویٹ) لمٹیڈ ” 7نیوز” کا لائسنس پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طور پر معطل کر دیا۔ پیمرا نے میسرز ایچ ایل میڈیا کارپوریشن (پرائیویٹ) لمٹیڈ “کو 14جولائی 2020؁ء کو ریجنل لینگوئج کیٹیگری کا لائسنس جاری کیاتھا۔ لائسنس کیٹیگری کے تحت چینل

کی نشریات پنجابی ودیگر علاقائی زبانوں میں نشرکرنے کی اجازت تھی جبکہ لائسنس کی شرائط وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمپنی ہٰذا نے اردو زبان میں نشریات کا آغاز کیا۔ جس کے فوری بعد اتھارٹی نے متعدد شوکاز نوٹسز جاری کئے اور کمپنی کو متعدد مواقع فراہم کیے تاکہ وہ لائسنس کی شرائط و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے پنجابی و دیگر علاقائی زبانوں میں پروگرام نشر کرے بصورتِ دیگر آرڈیننس کی شق 30کے تحت جاری شدہ لائسنس منسوخ یا معطل کر دیا جائے گا۔ اس ضمن میں حتمی شوکاز نوٹس 11ستمبر 2020؁ء کو جاری کیا گیا۔ میسرز ایچ ایل میڈیا کارپوریشن (پرائیویٹ) لمٹیڈ ” 7نیوز” کو 14یوم کاوقت دیا گیا کہ وہ چینل کی نشریات پنجابی و دیگر علاقائی زبانوں میں کرے۔ تاہم چینل نے پیمرا احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے اردوزبان میں نشریات جاری رکھیں۔ جس پر حتمی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اتھارٹی نے آج مؤرخہ یکم اکتوبر 2020؁ء کو ” 7نیوز” کو جاری شدہ لائسنس معطل کر دیا۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پیمرا نے گذشتہ برس متعدد ٹی وی چینلزکے لائسنس کا اجراء کیا تھا۔بولی کے دوران ریجنل لینگوئج کے لائسنس کی فیس 102ملین مقرر ہوئی تھی جبکہ اردو زبان(نیشنل لینگوئج)کے لائسنس کیلئے فیس.5 238ملین مقرر ہوئی تھی۔ ” 7نیوز” کی جانب سے لائسنس شرائط وضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں دیگر لائسنس کو تفویض

شدہ حقوق مسلسل صلب ہو رہے تھے جس پر اتھارٹی نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے میسرز ایچ ایل میڈیا کارپوریشن (پرائیویٹ) لمٹیڈ ” 7نیوز” کو جاری شدہ لائسنس معطل کر دیاگیا تاوقتیکہ کمپنی ہٰذا اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ پروگرام نشر نہیں کرتی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…