لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھرنے، ڈان لیکس سمیت سب کچھ نواز شریف نے اپنے سینے پر لیا،جب اداروں کو یرغمال بنا لیا گیا تو نواز شریف نے سچ بولنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ہمیشہ کہا جاتا تھا پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے سامنے جھک جاتا ہے لیکن پنجاب نے اپنا داغ دھودیا ہے،گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ہے،حکومت کو ہلانا اور گرانا
مشکل کام نہیں ہے،اس کی بنیاد ہی کمزور ہے ایک جھٹکا برداشت نہیں کر سکے گی، کمزوریوں کی وجہ سے حکومت وقت سے پہلے گرجائے گی،میرا خیال لانگ مارچ اسلام آباد جانے سے پہلے حکومت چلی جائے گی، پیپلزپارٹی سے انتخابی میدان میں لڑیں گے، حکومت سے چھٹکارے کے لیے ہم سب اکٹھے ہے، پیپلزپارٹی سیاسی حریف ضرورلیکن دشمن نہیں، مسلم لیگ(ن)متحد ہے اور اس کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے،نوازشریف لندن سے تحریک کولیڈ کریں گے، میاں صاحب نے فیصلہ کرلیا کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی اور عوام کے بل بوتے جنگ لڑیں گے، نواز شریف انشا اللہ چوتھی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پرویز رشید، جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشکلات کا سفر پہلی مرتبہ طے نہیں کررہے، پہلے بھی ایسا وقت دیکھا ہے، حکومت کو ہٹانے کے لیے ہم سب مل کر لڑیں گے، ہم سیاسی حلیف ہیں، ایک دوسرے سے لڑیں گے لیکن حدود کراس نہیں کریں گے،یہ راستہ پھولوں کی سیج نہیں ہے، جب یہ راستہ چنا تو معلوم تھا یہ راستہ مشکل ہے، گرفتاری کا خوف نہیں مجھے پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا جعلی حکمرانوں سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وہ تین مرتبہ وزیراعظم بنے اور انشا اللہ چوتھی مرتبہ بھی بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت
کو ہلانا اور گرانا مشکل کام نہیں ہے، حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے یہ ایک جھٹکا برداشت نہیں کر سکے گی، کمزوریوں کی وجہ سے حکومت وقت سے پہلے گرجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مشکلات کے سفر میں لوگ پیچھے ہٹ جاتے ہیں لیکن پنجاب کے لوگ پیچھے نہیں ہٹے، مشکلات کا سامنا کیا،،مسلم لیگ(ن) متحد ہے اس کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے،نوازشریف لندن سے تحریک کو
لیڈ کریں گے، میاں صاحب نے فیصلہ کرلیا کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی،عوام کے بل بوتے جنگ لڑیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم میں سے جوبھی گرفتارہوگا،سیکنڈ لیڈرشپ آگے آئے گی، جس نے گرفتارکرنا ہے سب کے سامنے کرے، قبل ازوقت ضمانت نہیں کراؤں گی، پتھر بھی میں نے کھائے اور دہشتگردی کا مقدمہ بھی میرے خلاف بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال لانگ مارچ
اسلام آباد جانے سے پہلے حکومت چلی جائے گی، پیپلزپارٹی سے انتخابی میدان میں لڑیں گے، حکومت سے چھٹکارے کے لیے ہم سب اکٹھے ہے، پیپلزپارٹی سیاسی حریف ضرورلیکن دشمن نہیں، نوازشریف نے میزائل اٹھا کرکہا ایسا بنانا چاہیے اچھی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈائیلاگ ایسی قوت سے ہوتا ہے جہاں قانون وانصاف ہو، یہ ایسی حکومت ہے جوآئین وقانون پراعتماد نہیں کرتی، ہم
تو ایسی حکومت کوتوماننے کوتیارنہیں ڈائیلاگ کی بات کیسے ہوسکتی ہے، یہ جعلی حکومت ہے جسے ہم ماننے کوتیارنہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم نے جو راستہ چنا تو پتہ تھا کہ مشکلات آئیں گی،میرے والد کے سامنے مجھے گرفتار کیا گیا، اب بھی گرفتاری کاکوئی خوف نہیں ہے،مجھے گرفتار کیا گیا تو 10 لوگ اور ہیں جو اس تحریک کوچلائیں گے،شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوئے تو رانا ثنااللہ
آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو ساتھ مل کرچلناہے، پنجاب کے لوگ مشکلات سے نہیں گھبرائیں گے،موجودہ سیٹ اپ کو پہلے دن سے ہی للکارنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے سچ بولنا شروع کیا ہے،ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں،دھرنے، ڈان لیکس سمیت سب کچھ نواز شریف نے اپنے سینے پر لیا،جب اداروں کو یرغمال
بنا لیا گیا تو نواز شریف نے سچ بولنے کا فیصلہ کر لیا ہے،تمام تر ریاستی طاقت کے استعمال کے بعد بھی معاملات ان کے حق میں نہیں چلے تو اب یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے،میڈیا بھی خوف کی زنجیروں میں تھا لیکن اب زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں،حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے،میں نے پہلے بھی قیمت ادا کر رکھی ہے،مجھے گرفتار کیا گیا تو سیاہی آپ کے اپنے چہرے
پر ملی جائے گی،ہمارے پاس لیڈروں اور کارکنوں کی کوئی کمی نہیں آپ انہیں گرفتار کرتے کرتے تھک جائیں گے لیکن لیگی کارکنوں کی تعداد میں کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری ریلی کے بعد لیڈر نہیں کارکن گرفتار ہوئے،اب آئین اور قانون کی بالادستی کی بات ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کمزور، نااہل ہے اور سازش سے آیا ہے، جب خود کچھ کر نہیں سکتا تو اداروں کو سامنے
لے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد 10 لوگ ان کی تقریر کا اثر زائل کرنے کی کوشش کرنے لگ جاتے ہیں،جس پر غداری کے الزامات لگتے رہے ہیں، ان سے بڑا محب وطن کوئی نہیں ہے،نواز شریف کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،یہ حکومت والے نواز شریف کی باتوں کا جواب دیں۔ا نہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ ہو گا اس پر مکمل
عملدرآمد کیا جائے گا اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ہمارے سیاسی مخالفین ہیں، ان سے انتخابی میدان میں مقابلہ ہوتا رہے گا لیکن جب ملکی دفاع کی بات آتی ہے تو نواز شریف ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش کرتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ بتایا جائے نواز شریف نے کون سے حساس راز بتائے ہیں،نواز شریف نے کہہ دیا ہے کہ
اب کسی سے بات نہیں کریں گے، آئین اور قانون کے تحت چلے گے،نواز شریف نے بہت لحاظ کیا لیکن عوام کا جاننا ضروری ہے سچ کیا ہے،آہستہ آہستہ سب زنجیریں توڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیشہ کہا جاتا تھا پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے سامنے جھک جاتا ہے لیکن پنجاب نے اپنا داغ دھودیا ہے۔