ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا، عدالت نے اشتہاری قرار دلوانے کے لیے نیب سے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی کیا رپورٹ آئی ہے جس پر نیب افسر نے بتایا کہ نواز شریف کے وارنٹ لندن میں انکی رہائش گاہ پر وصول کرا دیئے ہیں، نواز شریف جان بوجھ کر ریفرنس کا سامنا نہیں کر رہے۔ جس پر عدالت نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق نواز شریف کے خلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کی جاتی ہے۔عدالت نے نیب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دلوانے کی ابتدائی رپورٹ طلب کر تے ہوئے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر مزید کارروائی 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…