منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر تبدیلی کمانڈ کی تقریب کب ہوگی؟ ترجمان پاک بحریہ نے بتا دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (این این آئی)وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر کر دیئے گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو

7 اکتوبر 2020 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپ نے کمیشننگ کے موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپ متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپ چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیو ایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس وقت چیف آف اسٹا ف (آپر یشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں آپ کوہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپ کو حکومت فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ) میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…