سب سے پہلے پاکستان ن لیگ کیلئے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے پارٹی سے نکالے جانے پرباغی لیگی رہنمائوں کا ردعمل

1  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)نے 5 باغی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ( ن) نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے۔ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری سے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔پارٹی سے نکالے جانے والے ارکان پنجاب اسمبلی میں اشرف نصاری،جلیل شرقپوری شامل تھے۔ محمد فیصل خان نیازی،نشاط ڈاہا،محمد غیاث الدین بھی پارٹی سے نکالے جانے والے رہنماؤں میں شامل ہیں ۔پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی ۔فاٹف ووٹنگ کے دوران نہ آنے والے پارٹی ارکان سینٹ اور قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ۔راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔سینٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے ۔

مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ شوکاز کی کارروائی کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولوی غیاث الدین نے کہاہے کہ پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ،اپنے علاقے سے آزاد حیثیت سے جیت سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ،وزیراعلیٰ، وزیراعظم آئینی طور پر منتخب ہوئے، ملاقات میں کوئی حرج نہیں ، اپنے حلقے کے مسائل کیلئے وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ سے ملاقات نہیں کروں گا اگروہ چاہیں تو ملنے آسکتے ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے جلیل شرقپوری نے کہاکہ جس نے شوکازی نوٹس جاری کیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ،جمہوری پارٹیوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔نوازشریف ہمارے قائد ہیں ، کل شوکاز نوٹس ملا اس میں کوئی وجہ نہیں لکھی کیوں نوٹس جاری کیا۔

سب اپنی اوقات میں رہ کر بات کریں، ملاقات میں پارٹی کی کون سی خلاف ورزی ہوئی ؟،جو نوٹس آیا اس کو میں چیلنج کر سکتا ہوں،نوٹس میں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ،جس نے نوٹس بنایا اس کو بھی نوٹس نہیں بناناآتا، باغی رہنما نشاط ڈاہا نے پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے پر اپنا

ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے لیے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے۔ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سچ بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔یہ ہم سے زبردستی استعفے نہیں لے سکتے۔نشاط ڈاہا نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری نے نواز شریف کو غدار کہا تھا۔راناثنااللہ

اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتے۔جب ہمارے ساتھ لوگ ملیں گے تو ان کو پتہ چل جائے گا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے میاں جلیل احمد شرقپوری

اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل ہیں ، جبکہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین ، خانیوال سے محمد فیصل خان نیازی ، چوہدری اشرف انصاری کے بھائی چوہدری محمد یونس انصاری بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں کا حصہ تھے۔بتایا گیا ہے کہ

ارکان صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے انتخابی حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…