جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

عوام پر بجلی کی قیمتوں کا مزید بوجھ لاد دیا گیا، گیس میٹر کا کرایہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی چیزیں مہنگی

datetime 30  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) ماہانہ دو سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 32 پیسے مہنگی کر دی گئی، گیس میٹر کا کرایہ 40 روپے ہوگیا اور یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 33 روپے مہنگا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کے لائف لائن صارفین کو بھی رگڑا لگاتے ہوئے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 32 پیسے مہنگی کر دی ہے، اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی

(ای سی سی)نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے تاہم دو سو سے زائد یونٹس پر پرانے نرخ برقرار رہیں گے۔بجلی کے نرخ گزشتہ نومبر سے جون تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی 3 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو کی قیمت 120 روپے تک پہنچ گئی ہے،اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1382 سے بڑھ کر 1416 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق حکومت ایل پی جی کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں کمی کرے، آئندہ سرد سیزن میں سوئی گیس کی طلب و رسد میں برھتے ہوئے فرق کو دیکھتے ہوئے اگر وافر مقدار میں ایل پی جی کی درآمد کے سودے نہیں کیے گئے تو مائع گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔عوام کے مطاق ممکنہ سخت سردیوں میں اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو اس سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جس کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیا اب عوام کو مہنگے داموں ملیں گی، کھانا بنانے کیلئے ضروری چیز گھی 33 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت بھی 20 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی گئی ہے۔دیگر اشیا کی

بات کی جائے تو ٹوتھ برش 14 سے لے کر 35 روپے، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 5 سے لے کر 20 روپے، ریڈ چیلی پاڈر 73 روپے، ملک چاکلیٹ کی قیمت میں 5 روپے، شوینگ کریم 20 روپے تک مہنگی کر دی گئی ہیں۔ سوپ سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی قیمتوں میں اضافے کا

نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ادھر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس کے تحت گیس کے میٹر کا ماہانہ کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…