راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے رحمن آباد کے قریب میٹرو بس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھنے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے میٹرو اسٹیشن رحمن آباد پہنچ کر بس میں لگی آگ پر قابو پایا، واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بس راولپنڈی سے اسلام آباد جاری تھی، انجن میں لگنے والی آگ سے بس کو جزوی طور پر
نقصان پہنچا۔دوسری طرف حکام میٹرو بس سروسز نے بس کے انجن میں مبینہ آگ لگنے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میٹرو سروس کی بس میں آگ لگی ہی نہیں۔حکام میٹرو بس سروس نے موقف اختیار کیا کہ بس کا ٹائر جام ہونے سے دھواں نکلا تھا، جس کا انسپکشن ہوا اور ٹائر رواں ہونے پر بس نے سفر جاری رکھا۔حکام نے کہا کہ خرابی سے میٹرو بس، مسافر یا اسٹیشن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔