اسلام آباد(این این آئی)سندھ میں بڑھتے کورونا کیسز پر این سی او سی نے تشویش کا اظہار کر دیا۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس چیئر مین اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پہ تفصیلی گفتگو کی گئی۔
این سی اوسی نے کہاکہکراچی میں کورونا کیسز کا بڑھنا خطر ناک ہے، 747 کورونا کیسز سامنے آئے جس میں سے 365 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ سمارٹ لاک، ڈاؤن، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور ایس او پیز پہ عمل در آمد یقینی بنا کے ہی وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔ سیکرٹری صحت سندھ نے کہاکہ صوبہ سندھ کی انتظامیہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کو سختی ست مونیٹر کر رہی ہے۔ سیکرٹری صحت سندھ نے کہاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایس او پیز پہ عمل در آمد یقینی بنانے کیلئے سخت ایکشنز لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فصل سلطان نے کہاکہ کوروناوبا کو روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاجائے،متاثرین تک رسائی،ہیلتھ پروٹوکولز سیہی وائرس روکاجاسکتاہے