ن لیگ کی کمان نواز شریف نے سنبھال لی، شاہد عباسی ، احسن کونسے معاملات دیکھیں ؟ مریم نواز سے متعلق اہم فیصلہ

30  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ(ن) نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ حکومت کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی توثیق آج اور کل ہونے والے اجلاسوں کے شرکاء سے کرائی جائے گی۔ نجی ٹی وی 92کی رپورٹ کے مطابق

نواز شریف نے بھائی کی گرفتاری کے بعد پارٹی معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں، ان کے فیصلوں کی روشنی میں مریم نواز عمل درآمد کرائیں گی ۔لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے متعدد پارٹی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مریم نواز،خواجہ آصف و دیگر رہنمائوں کو نواز شریف نے اہم ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔پارٹی کے معاملات سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال دیکھیں گے ۔عوامی سطح پر مریم نواز متحرک ہوں گی۔پارٹی اجلاسوں کی صدارت راجہ ظفر الحق کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کی غیر موجودگی میں خواجہ آصف پارٹی کی نمائندگی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اہم لیگی رہنمائوں کو فوری طور پر حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کی بھی ہدایت کر دی ہیں۔نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…