ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

میاں صاحب ذرا برطانیہ کے وزیراعظم سے یہ معلوم کر لیں کہ وہ اپنی تنخواہ میں کٹوتی کی وجہ سے گھر میں بیٹےکیلئے کونسا کام نہیں کر پارہے ؟ سینئر صحافی کا اہم انکشاف

datetime 30  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار مظہر عباس اپنے کالم ’ سیاست کے شریف‘میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ 1997میں دوتہائی اکثریت تھی۔ نہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے جھگڑے کی ضرورت، نہ ہی فاروق لغاری سے مسئلہ تھا اور آپ چلے لڑنے اُن سے جن کی وجہ سے

آپ کیپہلی حکومت بھی گئی پھر دوسری بھی گئی تیسری بار تو نہ صرف آپ نااہل ہوئے بلکہ سزا یافتہ بھی۔جنرل (ر) پرویز مشرف کو آرمی چیف بنانے کا مشورہ اُنہیں شہباز شریف اور چوہدری نثار نے ’مری‘ کی ملاقات کے بعد دیا مگر چھ ماہ بعد ہی تعلقات میں تنائو آنے لگا۔ مشرف صاحب اپنے مزاج کے آدمی تھے۔ اِس وجہ سے جب میاں صاحب نے برطرفی کا فیصلہ کیا تو شہباز اور نثار کو نہیں بتایا۔ مہدی صاحب کے بقول ’’میں نے درخواست بھی کی کہ مشورہ کرلیں مگر انہوں نے کہا فیصلہ کر لیا ہے۔ اگر میں اس دن ایئر پورٹ جلدی پہنچ جاتا تو مشرف صاحب کے آنے تک خط کو روک لیتا‘‘۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ (ن) اگر آج سیاسی طور پر مضبوط کھڑی ہے، اُس کا ووٹ بینک برقرار ہے تو اِس میں بہرحال شریف برادران کے بہت سے ترقیاتی کام ہیں۔ آپ لاکھ اختلاف کریں مگر میاں صاحب نے بہت سے ایسے سیاسی فیصلے بھی کئے جس سے چھوٹے صوبوں کا اعتماد پنجاب پر بحال ہوا۔ بھارت سے دوستی کے حوالے سے بھی اُن کا اپنا ایک نقطہ نظر رہا ہے۔ آخر پرویز مشرف بھی آگرہ میں بہت آگے چلے گئے تھے۔سیاست دانوں نے بہت غلطیاں کی ہیں، کرپشن کے سنگین مقدمات اور معاملات میں مگر یہ یک طرفہ ٹریفک نہیں رہا۔ کون سا الیکشن ہے جس میں مداخلت نہیں ہوئی۔ کون سی بڑی جماعت ہے جس کو نہیں توڑا گیا، حکومت گرانے سے حکومت بنانے تک باتیں سامنے ہیں۔ جاتے جاتے میاں صاحب ذرا برطانیہ کے وزیراعظم سے یہ معلوم کرلیں کہ وہ اپنی تنخواہ میں کٹوتی کی وجہ سے گھر میں بیٹے کی آمد کے لئے آیا کیوں نہیں رکھ پا رہے۔ سیاست میں معیار ایسے قائم ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…