لاہور( این این آئی)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب ہی نہ چھپ سکی۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ نے مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی کتاب کا مسودہ ہی پبلشرز کے حوالے نہیں کیا،ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگست کے مہینے میں
مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی کتاب متحدہ علما ء بورڈ منظوری کے لئے بھجوائی تھی،متحدہ علما بورڈ نے تاحال مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی چھپائی کے لئے این او سی جاری نہیں کیا، مطالعہ پاکستان کی کتاب شائع نہ ہونے پر سکولوں میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء وطالبات مشکلات سے دوچار ہیں۔