جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

شہباز کی گرفتاری کی خوشی سب سے زیادہ مریم نواز کوہوئی میم لیگ جتنا کھیلے گی اتنا بیڑا غرق کریگی  فیاض الحسن چوہان کے بڑے دعوے

datetime 30  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  ( آن لائن ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نون لیگ باہرچلی گئی ، شین لیگ اندرچلی گئی اب میم لیگ ہے، جو سرگرم ہوچکی ہے اور جتنا کھلیں گی اتنا پارٹی کا بیڑا غرق کریں گی ، ن لیگ والے دنیا کے کسی بھی فورم پر جائیں گے مگر ان کو

این آراو نہیں ملے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  میم لیگ جتنا کھیلے گی اتنا اپنی پارٹی کا بیڑا غرق کرے گی ، کیونکہ میم لیگ اب کھل کراپنا کھیل کھیل رہی ہے ، کم ازکم 50 ایم پی ایزان سے متنفرہوئے ہیں، جبکہ 50 کے قریب ایم این ایزاورسینیٹرزبھی ان سے متفرہوئے ہیں،ہر روز آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا کوئی نہ کوئی رکن گرفتار ہورہا ہے، ان کی کرپشن اور بددیانتی پر جب بھی ہاتھ ڈالو کہتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ خطرے میں ہے، شاہد خاقان کوکل پکڑا جائے گا توانہیں خلیفہ کا لقب دیا جائے گا، پرویزرشیدملک دشمن طاقتوں کی پالیسی پرگامزن ہیں، ن لیگ ملک دشمن عناصر سے ملاقات کو ٹھیک سمجھتے ہیں ، شہبازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں ، ان کی گرفتاری منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیسز میں ہوئی ، شہبازشریف کی گرفتاری کی خوشی سب سے زیادہ مریم نواز کوہوئی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…