ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

میں گورنر سندھ کے ہمراہ سکھر گیا تھا، وہاں تقریب کے دوران ہی استعفیٰ سے متعلق کالیں آنا شروع ہوگئیں،فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ سے متعلق وضاحت بیان جاری کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی سینئر سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ سے متعلق وضاحت بیان جاری کردیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میںسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج میں گورنر سندھ کے ہمراہ سکھر گیا تھا، وہاں تقریب کے دوران ہیاستعفیٰ سے متعلق کالیں آنا شروع ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے

استعفیٰ اخلاقی طور پر اسی وقت دے دیا تھا جس دن میں نے سوئی گیس کے حوالے سے بیان پر معافی مانگی تھی۔قبل ازیں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے استعفیٰ طلب کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفی ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔قبل ازیںگیس بحران پر وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو تنقیدکا نشانہ بنا نے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعے معذرت بھی کی تھی لیکن پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی کو فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد فردوس شمیم نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے تمام اراکین سے مشاورت کی ہے جب کہ اعلیٰ قیادت سے بھی رابطے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی اس معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد بھی گئے لیکن دو روز قیام کے باوجود ان کی وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوسکی۔‎

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…