استعفیٰ دو اور گھر جائو وزیراعظم نے اہم ترین پی ٹی آئی رہنما سے استعفیٰ مانگ لیا

30  ستمبر‬‮  2020

کراچی (آن لائن )گیس بحران پر وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو تنقیدکا نشانہ بنا نے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعے معذرت بھی کی تھی لیکن پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی کو فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد فردوس شمیم نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے تمام اراکین سے مشاورت کی ہے جب کہ اعلیٰ قیادت سے بھی رابطے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی اس معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد بھی گئے لیکن دو روز قیام کے باوجود ان کی وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوسکی۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…