آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سابق ن لیگی رہنما کمرہ عدالت سے گرفتار

30  ستمبر‬‮  2020

راولپنڈی/گوجر خان(این این آئی)احتساب عدالت نے ن لیگی سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کو دس سال قید، پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔بدھ کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنا دیا۔احتساب عدالت نے ن لیگی سابق ایم پی اے کو دس سال قید،

پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے دلائل سننے کے بعد چوھدری ریاض کو سزا سنائی۔گوجرخان سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما چوہدری ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا،ن لیگی سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کیخلاف 2002 میں ریفرنس قائم کیا گیا تھا۔نیب کی جانب سے اس فیصلے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چوہدری محمد ریاض کے چھوٹے بھائی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان نے الزام عائد کیا ہے کہ 20 سالہ پرانے مقدمہ میں بری کرنے کے بجائے نیب کی جانب سے جج پر پریشر ڈال کر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کو دس سال قید اور چار کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد ریاض کو میاں نواز شریف اور جمہوریت کے حق میں آواز بلند کرنے پر سزا دی گئی انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد ریاض میاں محمد نواز شریف کے جانثار اور وفادار سپاہی ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری ریاض اصول کی سیاست کی ایک عظیم مثال ہیں اور آج انہیں اسی اصول کی سیاست کی سزا دی گئی لیکن ہم انتقامی کارروائیوں سے نہ پہلے ڈرے اور جھکے ہیں نہ آیندہ ہونگے‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…