جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

موٹر وے کے ذریعے پورے ملک کو جوڑنے کی کوششیں ایم 8موٹرے کی تعمیر کے آغاز کی تیاریاں شروع

datetime 30  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بٹ خیلہ (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )این ایچ اے نے بلوچستان میں ایم8 موٹر وے کے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب-آوران-خضدار سیکشن کی تعمیر کے لئے بولی طلب کرنا شروع کردی ۔ سی پیک حکام کا کہنا ہے کہ نیا سیکشن گوادر پورٹ کے رابطے کو بہتر بنائے گا اور خطے کی

سماجی و اقتصادی ترقی میں انقلاب لائے گا۔یہ منصوبہ مقامی لوگوں کی طویل مدتی محرومیوں کو دور کرے گا اور خوشحالی کا موجب ثابت ہوگا۔سی پیک کے تحت ایم8کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ایم8 موٹروے کے تعمیراتی کام سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 منصوبے سے علاقے میں ترقی آئے گی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے ایم 8 کی تعمیر کا ضروری ٹینڈر ہو گیا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ایم 8 سیکشن کی تعمیر سے گوادر پورٹ سے رابطہ آسان ہو گا اور منصوبے سے علاقے کے سماجی و معاشی حالات بھی بہتر ہوں گے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ یہ وہ منصوبہ ہے جس کا انتظار بلوچستان کے عوام کو برسوں سے تھا۔

منصوبے سے علاقے میں ترقی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔واضح رہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں موٹرویز کا جال بچھا کر پورے ملک کے مختلف علاقوں کو آپس میں جوڑا گیا ہے۔ سی پیک کے آغاز کے بعد لاہور تا ملتان، ملتان تا سکھر، کراچی تا حیدرآباد

، ہزارہ موٹروے، سوات موٹروے کے روٹس مکمل ہو چکے ہیں۔ جبکہ موٹروے کے مزید روٹس کی تعمیر کا آغاز کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب سوات موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے با ضا بطہ طورپر کھول دیا گیا۔خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے اس میگا پراجیکٹ پر 34ارب روپے

کی خطیر لاگت آئی ہے یہ منصو بہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن ایف ڈبلیو او نے تین سال سے زائد عر صہ میں مکمل کیا ہے سوات موٹر وے کو ملک کی تاریخ میںاپنے وسائل سے بننے والی کسی بھی صوبے کی پہلی موٹر وے کا اعزاز بھی حا صل ہے81کلومیٹر طویل یہ نئی موٹر وے اب

ملاکنڈ ڈویژن کیلئے جی ٹی روڈ کا مختصر اور جدید متبا دل ثابت ہوگی جبکہ آمد ورفت میں وقت اوروسائل دونوں کی بچت ہو گی جغرافیائی اہمیت کی حا مل موٹر وے کی تکمیل سے نہ صرف علاقے میں تجارت صنعت زراعت اور خصو صا سیاحت کو فروغ ملے گابلکہ ترقی و خو شحالی کے

نئے دورکاآغاز بھی ہوگاضلع ملاکنڈاور دیر کے سنگم پل چوکی کے مقام پرجی ٹی روڈ اور اس نئی موٹر وے کو ملانے والے ملک احمد با با چکدرہ انٹر چینج سے پشاور اسلام آباد موٹر وے کے کرنل شیر خان انٹر چینج کا کل فا صلہ 81کلومیٹربنتا ہے ضلع صوابی نوشہرہ مردان

بو نیر اورملاکنڈکے مختلف علاقوںکو موٹر وے سے ملانے اورعوام کی سہولت کیلئے مختلف انٹر چینج تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ پلئی درہ کے پہاڑی سلسلے میں تین دو طر فہ سرنگیں بنائی گئی ہیں جن کی لمبائی1350میٹر 400اور350میٹر ہے یہ ٹنل پاکستانی اور چینی انجینئرز کا شہکار ہے

چند ماہ قبل ہلکی ٹریفک کو موٹر وے کے عارضی استعمال کی اجازت دی گئی تھی اس دوران پلئی درہ کے سات کلومیٹر دشوارگزارپرانی پہاڑی سڑک کے استعمال سے حادثات ہوتے رہے اور کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں سوات موٹر وے کا ٹریفک کیلئے کھلنا عوام کیلئے ایک

بڑی خوشخبری ہے کیونکہ تجارت صنعت اور سیاحت کے حوالے سے آمد ورفت کا یہ انقلابی منصوبہ یہاں کے پورے نظام حیات پر مثبت و تعمیری اثرات مرتب کر گا سوات موٹر وے کے فیز ٹو میں اس منصو بے کو چکدرہ سے فتح پور سوات تک تو سیع دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…