پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر کے نواحی علاقوں میں بارش اور سیم نالے بھر گئے، صورتحال  بے قابو 

datetime 29  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آن لائن)سرگودھا کے نواحی علاقوں دھریمہ،لک موڑ کی نواحی آبادیاں، سٹیل مل کالونی،بھیرہ کے درجنوں دیہات میں ایک ماہ بعد بھی بارش اور سیم نالے کے اوور فلو ہونے کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال پر قابو پایا جا سکا اور نہ ہی کاروبار زندگی معمول پر آ سکا،

بلکہ نکاسی آب کے مناسب اقدامات نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے دیہی آبادیوں اور فصلات و کھلے مقامات پر کھڑا پانی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے اس امر کا انکشاف انٹیلی جنس ادارے کی مانیٹرنگ رپورٹ میں ہوا جو گزشتہ رو ز کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی گئی ہے، اس میں مزید بتایا گیا کہ نہ صرف فصلیں تباہ ہو کر رہ گئی ہیں بلکہ گندگی اور تعفن کے باعث بیماریاں اور ڈینگی مچھر پیدا ہونے کے شدید خطرات لاحق ہیں،ہزاروں گھرانے انتہائی ابتری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،انتظامیہ کی جانب سے سدباب نہ کئے جانی کی واضح نشاندہی کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ کسمپرسی کا شکار لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب اور بحالی کیلئے کوشاں ہیں مگر صورتحال روزبار وز ابتر ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے متاثرین میں شدید غم و غصہ کی فضا بھی قائم ہو چکی ہے،رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ اور مقامی ممبران اسمبلی کے خلاف احتجاج کا قوی امکان ظاہر کرتے ہوئے ڈویڑنل و ضلعی ایڈمنسٹریشن کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…