ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

لاہور کے اسکولوں میں کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اسکولوں میں کیے جانے والے کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے، 70 ہزار بچوں میں سے 145 کرونا پازیٹو نکلے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بچوں کے

کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق 70 ہزار 750 طلبا کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 70 ہزار سے زائد بچوں میں سے 145 بچوں کا نتیجہ مثبت آیا۔ترجمان کے مطابق سرکاری اسکولوں میں 63 ہزار 339 طلبا کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ نجی اسکولوں میں 7 ہزار 411 طلبا کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 15 سے 28 ستمبر تک 9 تعلیمی اداروں کا ایک، ایک کلاس روم سیل کردیا گیا جبکہ 5 تعلیمی اداروں کے ایک سے زائد کلاس روم سیل کیے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ، والدین اور طلبا احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…