اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طلال چودھری معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر نے کہا ہے کہ نہیں معلوم کہ طلال چودھری کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی واقعہ ہوا بھی ہے تو وہ ان کا نجی معاملہ ہے جس کے بارے میں میرے
پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔دوسری طرف مریم نواز کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ جس طرح آپ گلگت بلتستان میں انتخابات کو انجینئر کیا ہے اور مسلم لیگ (ن)کے لوگوں کو توڑنا شروع کیا ہے، وہاں مسلم لیگ (ن)ہی تھی جبھی آپ کو انتخابات کو ملتوی کرنا پڑا، ہم وہاں ہارے یا جیتے لیکن اتنی آسانی سے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، اگر آپ کو انجینئرنگ کرنی ہے تو عوام کے سامنے کرنا پڑے گی، آپ یہ چھپ کر نہیں کرسکتے اور آپ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے پارٹی صدر کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو نیب گردی کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری قوم کیلئے بدترین المیہ ہے۔ آج پاکستان کی سیاست کا ایک اور سیاہ دن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کا ووٹرز(ن)لیگ کے مینڈیٹ کی حفاظت کرے گا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد انتخابی مہم سے روکنا ہے۔ مسلم لیگ(ن)کی کامیابی کے راستے میں روڑے اٹکانے کے لیے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ ون پارٹی ریاست قائم کرنے کے لیے اپوزیشن کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کونیب گردی کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ آج پاکستان کی جمہوریت کا ایک اور سیاہ دن ہے۔