بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

طلال چودھری پولیس کاسامنا کرنے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ مریم نواز کا خاتون ایم این اے پر حیرت انگیز دبائو

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ و سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری پولیس کا سامنا کرنے سے ڈر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں شہباز گل نے کہا کہ ابھی خبریں

مل رہی ہیں کہ طلال چودھری ہسپتال کا بل ادا کیے بغیر چلے گئے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ دونوں فریقین نے 15 پر کال کی، اب دونوں بیان دینے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم سازی رات کے وقت کرنے گئے، تھوڑی سی عقل استعمال کرتے تنظیم سازی دن میں کرتے، جبکہ انہوں نے اگر رات کے وقت تنظیم سازی کرنی ہے تو اپنے ڈیرے پر کرتے۔شہباز گل نے کہا کہ میری اطلاعات ہیں کہ متاثرہ خاتون کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں فریق نے ون فائیو پر کال کی تو اب کیوں بھاگ رہے ہیں، طلال چودھری سب کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے خاتون ایم این اے پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ کوئی بیان نہ دیں، یہ دو لوگوں میں لڑائی کا واقعہ نہیں، طلال چودھری زبردستی گھر میں داخل ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…