بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پولیس ٹیم بیان ریکارڈ کرنے کیلئے جب ہسپتال پہنچی تو طلال چودھری ہسپتال سے نکل گئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہسپتال عملے کے مطابق لیگی رہنما کو پولیس کے آنے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اے ایس پی عبدالخالق کا میڈیا گفتگو میں کہنا تھا کہ بل کی ادائیگی کا علم ہے، نہ سلپ دکھائی گئی۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد پولیس مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا

بیان ریکارڈ نہیں کر سکی ہے کیونکہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ ہسپتال سے چلے گئے۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال عملے نے بتایا طلال چودھری کو ڈسچارچ کر دیا ہے تاہم پولیس کا موقف ہے کہ ہمیں سلپ نہیں دکھائی گئی۔ معاملے کی تحقیقات پر مامور پولیس افسر اے ایس پی عبدالخالق کا کہنا تھا کہ فریقین کا جلد بیان ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اے ایس پی عبد الخالق کا کہنا تھا کہ طلال چودھری سے دوبارہ جلد رابطہ کیا جائے گا۔ ہسپتال عملے نے بتایا کہ انھیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، وہ ایک گھنٹہ پہلے جا چکے ہیں۔ ہم ان سے دوبارہ رابطہ کرکے بیان لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے۔ادھر چار رکنی پولیس ٹیم فیصل آباد میں عائشہ رحب بلوچ کے گھر پہنچی لیکن خاتون ایم این اے کے گھر پر نہ ہونے کے باعث بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔ پولیس حکام کے مطابق عائشہ رجب اسلام آباد میں ہیں، وہاں جا کر یا فون پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔اے ایس پی عبدالخالق کا کہنا ہے کہ صلح کرنا فریقین کا آپس کا معاملہ ہے، یہ پولیس کا کام نہیں ہے۔ واقعے پر پولیس نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو تین روز میں رپورٹ دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…