مریم نواز، عائشہ رجب علی پر کس چیز کیلئے دبائو ڈال رہی ہیں؟حیران کن انکشاف

27  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری معاملے میں مریم صفدر اپنی ہی خاتون رکن اسمبلی پر دباو ڈال رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مریم صفدر کو خدا کا خوف کرنا چاہئے، متاثرہ خاتون پر پریشر ڈال کر طلال کے حق میں بیان دلوانے کی بجائے خاتون کا ساتھ دینا چاہئے اور طلال کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنا چاہئے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کی انفارمیشن کے مطابق خاتون کو پریشرائز کر کے طلال کے حق میں بیان دلوایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کوبھی آڑے ہاتھوں لیااور طلا ل چوہدری کی جانب سے حرکت کو بھی کسی بھی صورت معاف نہ کرنے کی تاکید کی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگی رہنما طلال چودھری کا معزز خاتون ایم این اے کو تنگ کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔حکومت ایکشن لے گی اور خاتون کی ہر صورت حفاظت کرے گی،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا ،میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔

طلال چوہدری نے اپنی وضاحت میں کہاکہ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں ۔ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ،میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے ،سب مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ،بعض حکومتی لوگوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…