جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

جی ڈی پی 5.5 سے کم ہو کر 0.4 فیصد رہ گئی ، موجودہ حکومت نے 72 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لئے، مفتاح اسماعیل حقیقت سامنے لے آئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ حکومت میں جی ڈی پی 5.5 سے بڑھ رہی تھی۔ آج جی ڈی پی 0.4 فیصد رہ گئی، حکومت نے 72 سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ

لیا۔سٹی کورٹ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب مسلم لیگ حکومت چھوڑ گئی تو جی ڈی پی 5.5 سے بڑھ رہی تھی۔ آج جی ڈی پی 0.4 فیصد رہ گئی ہے۔ پاکستان کی قومی گروتھ کم ہوگئی ہے۔ حکومت نے ٹیکس کلیکشن بڑھانے کے بجائے کم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو سالوں میں 11 ہزار ارب قرضہ لیا گیا ہے۔ 72 سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ ہے۔ موجودہ حکومت نے پوری قوم کو مقروض کردیا ہے۔ امپورٹ میں بھی کمی ہوگئی ہے۔ حکومت نے اسکول، کالج، یونیورسٹی، مشینری اور انڈسٹریل سیکٹر کا فنڈ بھی کم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 49لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ حکومت نے خبردار کیاکہ سردیوں میں گیس کی کمی ہو جائے گی۔ حکومت کا کام گیس کم کرنا نہیں بلکہ گیس کی پیداوار بڑھانا ہے۔ دو سال کے دوران ایک میٹر پائپ لائن نہیں لگائی گئی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی کراچی جیت گئی تھی۔ نہ پی ٹی آئی کچھ کیا نہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کچھ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے پاس جھنڈے لگانے کے پیسے ہیں لیکن کراچی میں خرچ کرنے کیلئے پیسے نہیں۔ ایم کیو ایم والے فیڈرل بی ایریا سے ڈیفینس تک پہنچ گئے لیکن کام نہیں کیا، کراچی والے ایک بار ن لیگ کا ساتھ دیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…