لاہور( این این آئی) پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے ماہانہ سیلز ٹیکس جمع نہ کروانے والے نان فائلرزکے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ۔بتایا گیا ہے کہ پی آر اے نے 6171 نان
فائلرزکے خلاف قانونی کارروائی شروع کر کے انہیں نوٹسز کا اجراء کر دیا ہے ۔نوٹسز پر عمل نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ اور پہلے سے طے شدہ سرچارج کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔