جب آرمی چیف کیپٹن تھے تو میں پارلیمنٹ کا ممبر تھا، کچی گولیاں نہیں کھیلیں، میں سیاسی لوگوں اور فوج کی قیادت میں سب سے سینئر ہوں

24  ستمبر‬‮  2020

سکھر (نیوز ڈیسک) میں سیاسی لوگوں اور فوج کی قیادت میں سب سے سینئر ہوں، یہ بات جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کے لوگ آئے روز بیانات دے رہے ہیں، کبھی کہتے اپوزیشن کے فلاں شخص نے ملاقات کی، کبھی کہتے میں نے ملاقات کی۔ میں ایک ذمہ دار

آدمی ہوں، اس قسم کے لوگوں کے بیانات کی وضاحت نہیں کرتا،فوج کی قیادت صرف اتنی وضاحت کردے کہ یہ اپنی طرف سے بول رہے ہیں یا ان کے ترجمان بن کر بول رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر یہ بیانات یہ فوج کے ترجمان بن کر دے رہے ہیں تو پھر مجھے پورا حق ہوگا کہ تمام حقائق قوم کے سامنے لاؤں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس میدان میں ہم نے کوئی کچی گولیاں نہیں کھیلیں۔میں سیاست کے میدان میں ان لوگوں سے سینئر ہوں، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں فوج کی قیادت میں بھی سب سے زیادہ سینئر ہوں۔جس وقت آرمی چیف کیپٹن تھے تو میں پارلیمنٹ کا ممبر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم ملک کی ضرورتوں اور حساسیت کو نہیں سمجھتے۔اسی وجہ سے میں جواب نہیں دے رہا، وہ غیرذمہ دار لوگ ہیں جو بات کررہے ہیں۔یہ اگر ان کے نمائندے بن کر نہیں بات کررہے تو پھر ان کو کنٹرول کریں اور پٹا ڈالیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے سے سیاستدان نے کبھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک حلقہ خبریں نکال رہا ہے، یہ حلقہ فوج اور سیاستدانوں کو لڑانا چاہتا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کارکنوں کو جوش دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیب کیا ڈرائے گا، نیب تو خود ہم سے ڈر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو انتظار میں تھے کہ چھیڑو تو سہی تاکہ دو دوہاتھ کرنے کا موقع ہاتھ آ جائے۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ

فضل الرحمن اس ملک میں شیعہ سنی فساد کرانا چاہتے ہیں، اس ملک میں ختم نبوت کی بات کر رہے ہیں، ختم نبوت کا قانون ہم نے روکا، اس کے خلاف فضل الرحمن نے ووٹ دیا، ہم نے کہا کہ آپ نے ختم نبوت کے خلاف کام کیا تو ہم عاشق رسول ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اسپیکر ایاز صادق سے کہا کہ جمعے سے پہلے پہلے ختم نبوت کے قانون کو ٹھیک کرو، انہوں نے جمعرات کو ٹھیک

کیا اور میں میڈیا پر چیلنج کر رہا ہوں کہ فضل الرحمٰن کی جماعت نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا تھا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے مجھے چیلنج کیا لیکن میں ہر شہر میں لیڈر کو ایکسپوز کروں گا،یہ کہتے ہیں کہ ہم اس میٹنگ میں نہیں جائیں گے، پاکستان میں ٹی وی پر سب سے بڑی پارٹی شیخ رشید کی ہے، سب سے بڑی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے، ہماری روز کی 14، 14

کروڑ کی ریٹنگ ہوتی ہے، آپ ہزاروں کو کراس نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ میں میرے پاس ایک سیٹ ہے لیکن میں اکیلی سیٹ کا لیڈر ان پر الزام لگاتا ہوں کہ تم تنہائیوں میں ملتے ہو اور عوام کو دھوکا دیتے ہو۔وفاقی

وزیر ریلوے نے کہا کہ آج میں چارج شیٹ کرتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمن نے قمر جاوید باجوہ سے ون ٹو ون ملاقات کی، اگر وہ غلط سمجھیں تو کسی چینل پر آ جائیں، میں وہاں جانے اور یہ بتانے کے لیے تیار ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…