اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ہائر ایجوکیشن میں عدم دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ، نجی ٹی وی سٹی 42کے مطابق اگست 2018سے ستمبر 2020تک حکومت کو موزوں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی تلاش ہے ، لیکن اب تک انہیں کوئی پسند کا سیکرٹری نہیں مل سکا۔
حکومت نے اب ارم بخاری کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا ہے ، پالیسیوں میں عدم تسلسل کے باعث ادارے میںسخت بے چینی پائی جاتی ہے ، یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پنجاب میں 5آئی جی پولیس بھی تبدیل ہو چکے ہیں ،پچھلے دنوں انعام غنی چھٹے آئی جی پولیس پنجاب تعینات ہوئے ہیں ۔