بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

چوہدری پرویز الٰہی کے نام پر انتہائی افسوسناک کام ہونے کا انکشاف،کئی نوجوان نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹ گئے

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے نام پر نوسربازوں نے جنوبی پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں کو نوکری کا لالچ دے کر جمع پونجی سے محروم کرنے اورلاکھوں روپے بٹورنے کے ایک نئے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے،اس سکینڈل کے مرکزی کردار مسلم لیگ(ق) لیبرونگ کے ضلعی صدر رانا محمد حفیظ ہیں،جنہوں نے نوکریوں کا لالچ دے کر بے روزگار

نوجوانوں کو لوٹنے کا دھندا شروع کر رکھا ہے اور اب تک درجنوں نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹ چکے ہیں ،اس بات کا انکشاف رانا محمد حفیظ کے ہاتھوں لٹنے والے لودھراں کے نوجوان رانا محمد وسیم نے کیا ہے جس کو پنجاب میں فوڈ انسپکٹرلگوانے کے لئے 10لاکھ روپے رشوت لے کر لوٹ لیا گیا ہے۔رانا وسیم نے بتایا کہ ابتداء میں انہوںنے ہمیں لاہور بلایا اور مسلم لیگ(ق) کے مرکزی آفس ڈیوس روڈ لاہور میں نوکری کا ریٹ مقرر ہوا اور پھر رانا حفیظ نے مسلم لیگ(ق) کے اہم بڑے بڑے لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کرائیں اور کامل علی آغا کی مرحوم بیگم کی فاتحہ خوانی پر ہمیں لے کر گیا اور مرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرائیں،جب رانا حفیظ نے چھ ماہ کے بعد بھی نوکری پر ہمیں نہیں لگوایا تو اپنے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن موصوف نے دینے سے انکار کردیا۔رانا محمد وسیم نے کہا کہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے گھر جاکر اپنے لٹنے کے بارے میں بتایا تو طارق بشیر چیمہ نے ٹیلیفون پر رانا حفیظ سے براہ راست بات کی اور پیسے واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن پیسے واپس نہیں کئے۔رانا وسیم نے اعلیٰ حکام اور بالخصوص چوہدری پرویز الٰہی سے استدعا کی ہے کہ رانا حفیظ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہماری جمع پونجی واپس کرائی جائے اور رانا حفیظ کے خلاف پورے پنجاب میں پابندی لگائی جائے تاکہ پرویز الٰہی کے نام پر نوجوانوں کو لوٹنے کا سلسلہ

بند ہوسکے۔اس حوالے سے رانا حفیظ سے ان کے فون نمبر03014813507 پر رابطہ کرکے مؤقف لینے کی کوشش کی لیکن سوال سنتے ہی موصوف نے فون بند کردیا اور جواب نہیں دیا۔رانا حفیظ ملتان کے علاقے حسن آباد

گیٹ نمبر1ملتان کا رہائشی ہے اور جنوبی پنجاب میں سادہ لوح نوجوانوں کو لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے۔نوسرباز پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے ساتھ قریبی تعلقات کا بھی دعویٰ کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…