اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ ہمارا ہدف وزیراعظم عمران خان نہیں بلکہ اس کو لے کرآنے والے کیخلاف ہے ۔ ہماری جدوجہد بھی عمران خان سے نہیں ، ہم اس کو لے کر آنے والوں کیخلاف کھڑے ہیں ۔سابق وزیر اعظم کا کہنا
تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستان کو جمہوری نظام سے مسلسل محروم رکھا گیا، 2بار آئین توڑنے والوں کو بریت کا سرٹیفکیٹ عدالت نے دیا،ڈکٹیٹرز کو آئین سے کھلواڑ کرنے کا اختیار دیا گیا،جب ڈکٹیٹر کو پہلی بار کٹہرے میں لایا گیا تو سب نے دیکھا کیا ہوا؟اس کے برعکس ان وزرائے اعظم کو دیکھئے جو عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ۔