اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نااہل حکومت نے پاکستان کو کہاں سے کہاں لاکھڑا کیا ہے، معیشت بالکل تباہ ہو چکی ہے ، پاکستانی روپیہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال سے بھی نیچے گر چکا ہے ، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے ، بجلی ، گیس کے بل آسمان
سے باتیں کر رہے ہیں ، اس نااہل حکومت نے ہر معاملے پریو ٹرن لیا ہے ۔ قرضوں میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ووٹ کو عزت نہ ملی اور قانون کی حکمرانی نہ آئی تو پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہی رہے گااور ایسے ممالک اپنے دفاع کے قابل نہیں رہتے ، خاص طور پر جب ، جب دشمن ممالک آپ کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔