اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک +آن لائن) ستمبر کے آخری دنوں میں گرم کم نہیں بلکہ اس کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم ٹھنڈا ہونے کی بجائے مزید گرم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی کی شدید لہر
آنے کا الرٹ جاری کیا ہے، رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر سے کراچی میں شدید ہیٹ ویو آئے گی۔گرمی کی یہ شدید لہر کئی دن برقرار رہ سکتی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم زیریں سندھ،بالائی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں43 ، شہید بینظیر آباد اور نورپورتھل میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔