جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوسکتا، جہانگیر ترین کا تحقیقاتی کمیٹی کو جواب ،بڑی رعایت مانگ لی

19  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی)شوگر ملز کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے طلبی پر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لندن میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ائی کے سینئر رہنما ء جہانگیر ترین نے 15 ارب روپے

کے کارپوریٹ فراڈ کیس میں خود پیش نہیں ہوئے البتہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کروادیا ہے۔اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ذاتی طورپر پیش نہیں ہوسکتا، میں اس وقت لندن میں زیرعلاج ہوں اور ان سوالات کے جواب کیلئے مناسب وقت درکار ہے۔ جہانگیرترین نے کہا کہ وقت دیا جائے تاکہ تمام سوالات کا جواب مطلوب دستاویزات کے ساتھ دے سکوں۔یاد رہے کہ شوگر کمیشن کی تحقیقات کے دوران جہانگر ترین کے اپنی شوگر ملز کے ذریعے 15 ارب روپے کا کارپوریٹ فراڈ کرنے شواہد سامنے جن کی بنا پر ایف آئی اے نے انھیں طلب کیا اور اپنے لیگل ایڈوائزر کے توسط سے جمع کرا دیا۔ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جواب وصول کر لیا اب تحقیقاتی کمیشن کے سامنے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے جوابات کو سامنے رکھ کر وقت دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…